Home کھیل پیرس اولمپکس، بیڈ منٹن کھلاڑی نے ہم وطن خاتون کو شادی کی پیشکش کردی

پیرس اولمپکس، بیڈ منٹن کھلاڑی نے ہم وطن خاتون کو شادی کی پیشکش کردی

Share
Share

پیرس:پیرس اولمپکس کے دوران چین سے تعلق رکھنے والے بیڈ منٹن کھلاڑی نے ہم وطن خاتون کو شادی کی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں چین کو گولڈ میڈل جتوانے والے لیو یوچن نے اپنی ہم وطن ہاونگ یاکیونگ کو فتح کے بعد شادی کی پیشکش کی، جس کی تصاویر کو کیمروں کی آنکھ نے قید کرلیا۔

لیو یوچن اور ہاونگ یاکیونگ مکسڈ ڈبلز پلئیرز کے ساتھ ساتھ ایک عرصے سے ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں، میچ کے بعد شادی کی پیشکش کو ہاں بول کر خاتون پلئیر نے قبول کرلیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کامیابی کے بعد کھلاڑی کو شادی کی پیشکش کی گئی ہو اس سے قبل ارجنٹائن کی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی پابلو سائمونٹ نے ہم وطن ہاکی کی کھلاڑی ماریہ کو شادی پیشکش کی، دونوں کھلاڑیوں کی اولمپک ولیج میں منگنی ہوئی۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...