Home سیاست پارک لین ریفرنس،صدر زرداری کے وکلا نے عدالت کو صدارتی استثنیٰ سے آگاہ کردیا

پارک لین ریفرنس،صدر زرداری کے وکلا نے عدالت کو صدارتی استثنیٰ سے آگاہ کردیا

Share
Share

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری کے وکلا نے عدالت کو نیب کیس میں صدارتی استثنیٰ سے آگاہ کردیا۔
احتساب عدالت میں صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر ملزمان کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
آصف زرداری کے وکلا فاروق ایچ نائیک اور ارشد تبریز نے دلائل دیے کہ آصف علی زرداری صدر پاکستان منتخب ہوگئے ہیں، اب انہیں صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کیخلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ باقی ملزمان کیخلاف بھی کیس آگے نہیں بڑھے گا؟۔ وکلا نے جواب دیا کہ باقی ملزمان کیخلاف کیس چلایا جاسکتا ہے۔
نیب پراسکیوٹر نے موٴقف اختیار کیا کہ یہ پرائیویٹ بینک کا کیس ہے، پہلے طے ہوگا کہ موجودہ قانون کے مطابق اس عدالت میں کیس چلایا جاسکتا ہے یا نہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول شاہ نے دیگر ریفرنسز پر دلائل دیے ہیں ، آئندہ سماعت پر اس ریفرنس میں بھی وہی دلائل دیں گے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...