Home نیوز پاکستان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرنے کی تردید کردی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

سیکرٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ اس حوالے سے جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اجلاس کے حوالے سے اس سے پہلے بھی کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...