Home سیاست پرویز الہٰی طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ پمز اسپتال منتقل

پرویز الہٰی طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ پمز اسپتال منتقل

Share
Share

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کر دیا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دینے کی درخواست نمٹا دی۔

ڈاکٹروں کے مشورے کے باوجود پرویز الہٰی کی پمز سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
جیل حکام نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو گزشتہ روز دوبارہ پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، عدالت نے جیل حکام کے بیان پر پمز سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ پرویز الٰہی کو دوبارہ پمز اسپتال منتقل کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...