Home سیاست پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

Share
Share

راولپنڈی:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، جس پر جیل کے ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کا آر آئی سی میں طبی معائنہ کیا جائے گا،سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...