Home سیاست پٹھان کا اخلاق بے مثال، پٹھان دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں،چیف جسٹس

پٹھان کا اخلاق بے مثال، پٹھان دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں،چیف جسٹس

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ پٹھان کا اخلاق بے مثال، پٹھان دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔

زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وکیل کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔ دوران سماعت وکیل منیر پراچہ نے عدالت کو بتایا کہ 2 بھائیوں کا آپس میں تنازع تھا۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں۔ پٹھان بس دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ لگتا ہے میں نے غلط جگہ پر ایسی بات کردی۔ اس موقع پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

چیف جسٹس نے ساتھی ججز کو دیکھ کر ریمارکس دیے کہ مجھے نہیں لگتا کہ بینچ میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگا۔ ہم نے عادی مقدمہ بازی کے راستے کو بند کرنا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وکیل کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...