Home نیوز پاکستان آٹھ ہزار بل اداکرنے،بیرون ملک سفر کرنے والا مفت علاج کا اہل نہیں ہو گا، پنجاب حکومت

آٹھ ہزار بل اداکرنے،بیرون ملک سفر کرنے والا مفت علاج کا اہل نہیں ہو گا، پنجاب حکومت

Share
Share

لاہور: نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ
ماضی میں صحت کارڈ کا بے پناہ غلط استعمال کیا گیا مگر اب ایسا نہیں ہو گا، اس کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سے فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ 8 ہزار بجلی کا بل ادا کرنے اور بیرون ملک سفر کرنے والا صحت کارڈ پر دل کا مفت علاج کرانے کا اہل نہیں ہو گا۔

لاہور میں نگران وزیر اطلاعات عامرمیر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کا غلط استعمال کیا جا رہا تھا، صحت کارڈ سے لوگوں نے اتنے اسٹنٹ ڈلوائے کہ ملک میں اسٹنٹ ہی ختم ہو گئے اور بلا ضرورت اسٹنٹ ڈالے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں صحت کارڈ کا بے پناہ غلط استعمال کیا گیا مگر اب ایسا نہیں ہو گا، اس کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سے فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا ہے کہ اب 8 ہزار بجلی کا بل ادا کرنے اور بیرون ملک سفر کرنے والا صحت کارڈ پر دل کا مفت علاج کرانے کا اہل نہیں ہو گا اور صرف سرکاری ہسپتالوں میں دل کا علاج مفت کیا جائے گا، جبکہ نجی ہسپتال میں علاج پر 30 فیصد ادائیگی کرنا ہو گی، نگران حکومت نے فیصلہ کیا ہے صحت کارڈ پر صرف پاکستان کا جھنڈا ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ ہیلتھ کاڑد اچھا اقدام ہے اسے ختم نہیں کریں گے، خبریں سامنے آئیں کہ حکومت نے صحت کارڈ پر دل کا علاج بند کر دیا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے، گزشتہ دور حکومت میں صحت کارڈ کے نام پر مافیا بن گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ کی وجہ سے لوگ ارب پتی ہو گئے، صحت سہولت کارڈ کا اجرا 2015 میں نواز شریف کے دور میں غربیوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا گیا تھا، اس سہولت کو بند نہیں کریں گے، دل کے آپریشن کی سہولت کو دوبارہ سے ٹارگٹڈ کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

چارسدہ میں فائرنگ: جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق

Charsadda: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم...

این ڈی ایم اے کا الرٹ: آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر...

ڈیجیٹل میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل

اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل...

ایم وی توسکا کیس: امریکا نے ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے ضبط کیا گیا ایرانی مال بردار جہاز ایم وی...