Home سیاست پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ آرام سے گھی نہیں نکلے گا تو انگلی ٹیڑھی کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم 2-3 کا فیصلہ نہیں مانتے، سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر بہت بڑا دھرنا دیا جائے گا، آرام سے گھی نہیں نکلے گا تو انگلی ٹیڑھی کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب! آپ اکیلے سوموٹو نہیں لے سکتے، سپریم کورٹ نے غبن کرنے والے کو تحفظ فراہم کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی معیشت، آئین اور قانون کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا اندازہ لگائیں کہ ہماری عدلیہ کہاں کھڑی ہے، عدلیہ آئین اور قانون سے ماورا فیصلے کررہی ہے، کیا ایسی سہولت نواز کو بھی دی گئی تھی؟

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ کسی نے ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکے سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آسمان سے اترے ہوئے نہیں ہماری طرح کے ہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے دوران کسی نے توڑ پھوڑ کی تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند ہماری صفوں میں موجود ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...