Home سیاست پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں،بیرسٹر سیف

پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے، تشدد کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لئے ہیں، ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے، تشدد کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پنجاب پولیس اپنی آئینی حدود میں رہے ورنہ قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، قوم بخوبی جانتی ہے پنجاب پولیس اور ن لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ میں توسیع،صدر مملکت آج نئے وفاقی وزرا سے حلف لیں گے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزرا آج...

اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے...

گورننس کے پورے ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی نسل کی ضرورت ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد:سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا...

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، شہباز شریف

تاشقند: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان پاکستان کا...