Home sticky post پی ای سی اور انرجی چائنا کا پاکستانی انجینئرز کو عالمی میگا منصوبوں میں شامل کرنے کے لیے اسٹریٹیجک شراکت داری پر اتفاق

پی ای سی اور انرجی چائنا کا پاکستانی انجینئرز کو عالمی میگا منصوبوں میں شامل کرنے کے لیے اسٹریٹیجک شراکت داری پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی) اور انرجی چائنا نےپاکستانی انجینئرز کو عالمی میگا منصوبوں میں شامل کرنے کے لیے اسٹریٹیجک شراکت داری پر اتفاق کرلیا۔اس سلسلے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل اور چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ کمپنی لمیٹڈ – پاکستان برانچ کے درمیان اسلام آباد میں اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

انرجی چائنا کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر وانگ ہوئی ہوا نے کہا کہ انرجی چائنا پاکستانی انجینئرز کو اپنے منصوبوں میں شامل کرنے اور مقامی کنٹریکٹرز کے ساتھ مؤثر شراکت داری قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

چیئرمین پی ای سی، انجینئر وسیم نذیر نے اس ایم او یو کو پاکستان کے انجینئرنگ شعبے کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پی ای سی میں چائنا ڈیسک کے قیام کا اعلان کیا، تاکہ چینی سرکاری اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ، مربوط تقرری کے عمل اور صلاحیت پر مبنی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس ایم او یو کے تحت پی ای سی میں رجسٹرڈ پاکستانی انجینئرز کو انرجی چائنا کے میگا انفراسٹرکچر، پاور، قابلِ تجدید توانائی، ہائیڈرو پاور، ٹرانسمیشن، ٹرانسپورٹ اور سرمایہ کاری کے منصوبوں میں جنوب مشرقی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ میں باقاعدہ طور پر شامل کیا جائے گا، جس سے پاکستانی انجینئرنگ ورک فورس کے لیے براہِ راست عالمی روزگار اور مہارتوں کی منتقلی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...