Home Uncategorized پینٹاگون کا پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں فوجی جوانوں کی شہادتوں پراظہارافسوس

پینٹاگون کا پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں فوجی جوانوں کی شہادتوں پراظہارافسوس

Share
Share

 

واشنگٹن: امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں فوجی جوانوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پینٹاگون کے ترجمان جنرل پیٹرک رائیڈر نے بنوں اور ڈی آئی خان میں حملوں میں فوجی جونواں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان کو خطے میں دہشتگردی کیخلاف بڑی جنگ کا سامنا ہے۔

جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کیلئے امریکا اور پاکستان ماضی میں بھی کام کر چکے ہیں، ایسے طریقوں پر بات کرتے رہتے ہیں جن سے ہم مل کر کام کر سکتے ہیں۔

پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے کے سوال پر ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اعلان کرنے کو کچھ نہیں، پاکستان کیساتھ سکیورٹی تعاون کے تعلقات برقرار ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...