Home سیاست ن لیگ والو کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، یاسمین راشد

ن لیگ والو کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، یاسمین راشد

Share
Share

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں سے کہنا چاہتی ہوں کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی آواز عوام نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے آپ لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور اب آپ مینڈیٹ لوٹنا چاہتے ہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دو۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، ظلم کے خلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح عوام نے ووٹ دیا اس پر قوم کی مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، کیمپین نہیں کرنے دی گئی، پی ٹی آئی کا راستہ ہر طرح سے روکا گیا، اس سب کے باوجود لوگوں نے محنت کی، امیدواروں کے نشان نام پتہ کر کے ووٹ ڈالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تحریک انصاف کے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جنہوں نے جیلوں میں اور جیلوں سے باہر مشکلات کاٹیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...