Home نیوز پاکستان پنجاب کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں، پلوشہ خان

پنجاب کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں، پلوشہ خان

Share
Share

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگ مفت علاج کے لیے سندھ جاتے ہیں۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں پی پی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ لاہور کی راگنی گانے والوں نے پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسا اسپتال نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا تھا کہ لاہور کی راگنی گانے والوں نے کراچی جیسا لاہور میں ٹراما سینٹر کیوں نہیں بنایا؟

سینیٹر پلوشہ خان نے مزید کہا کہ سندھ میں جگر اور گردوں کا مفت علاج ہوتا ہے، پنجاب کے لوگ مفت علاج کےلیے سندھ جاتے ہیں۔

اُنہوں کہ سندھ کا تھر آج بجلی پیدا کر کے ملک کو روشن کر رہا ہے جبکہ پنجاب کاچولستان لاہور کی راگنی گانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...