Home Uncategorized خودپسندی میں مبتلا افراد بےحس لوگوں سے زیادہ خوش

خودپسندی میں مبتلا افراد بےحس لوگوں سے زیادہ خوش

Share
Share

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خودپسندی (narcissism) والے افراد بےحس (psychopath) افراد کے مقابلے میں زیادہ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔

Personality and Individual Differences نامی جریدے میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق جس فرد میں خودپسندی کا مادہ جتنا زیادہ ہوگا، اس میں خوشی کا عنصر بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

مطالعے کا مقصد خوشی اور سہہ جہتی شخصیات کے تاریک پہلو کے درمیان تعلق کو تلاش کرنا تھا۔ سہہ جہتی شخصیات میں شامل ہے خودپسندی، طاقت کی حرص (Machiavellianism) اور بےحسی۔

Machiavellianism شخصیت کی وہ قسم ہے جو طاقت حاصل کرنے کے لیے ہر صحیح یا غلط ذرائع استعمال کرتی ہے۔

مذکورہ بالا تینوں اقسام کی شخصیات کے مطالعے میں خودپسندی میں مبتلا افراد نے سب سے زیادہ خوشی کی علامات ظاہر کیں۔

مطالعے کے لیے محققین نے 432 شرکاء کا تجزیہ کیا جس میں متنوع گروپس جیسے کالج کے طلباء اور بڑی عمر کے شرکا بھی شامل تھے۔ مطالعے کیلئے کئی تشخیصی طریقہ کار استعمال کیے گئے۔

محققین نے نتائج میں پایا کہ خودپسندی کی اعلیٰ سطح نمایاں طور پر زیادہ خوشی کے ساتھ وابستہ تھی جب کہ بےحسی میں مبتلا افراد اپنی زندگی میں کم خوش تھے۔ دوسری طرف طاقت کی حرص والے افراد کا خوشی سے کوئی خاص تعلق نہیں پایا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...