Home سیاست ‎پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو جھکتی نہیں ہے،بلاول بھٹو

‎پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو جھکتی نہیں ہے،بلاول بھٹو

Share
Share

‎خضدار: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو جھکتی نہیں ہے، ہم تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں مگر عوام کے حقوق پر سودا نہیں کرسکتے۔پیپلزپارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تو بچہ ہے خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹ جائے گا یہ ان کی بھول ہے۔

‎پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا رہی ہیں، وہ قوتیں نہیں چاہتیں کہ پیپلزپارٹی بلوچستان میں حکومت بنائے، وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان سے جیالا بنتا ہے تو ان کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔

‎بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے بلوچ بہن بھائی بہت دکھ اور تکلیف سے گزر رہے ہیں، میں بلوچستان کے عوام کے مسائل جانتا ہوں، وہ جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی بلوچوں کو ان کا حق دلوا سکتی ہے، ناصرف دہشتگردوں کا مقابلہ کروں گا بلکہ لاپتہ افراد کے مسائل کا حل بھی نکالوں گا، ہمارا سر کٹ تو سکتا ہے لیکن کسی دہشتگرد کے سامنے جھک نہیں سکتا۔

‎بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو جھکتی نہیں ہے، ہم تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں مگر عوام کے حقوق پر سودا نہیں کرسکتے، عوام جانتے ہیں کہ پی پی وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو اس کا حق دلاسکتی ہے۔

‎چیئرمین پی پی نے کہا کہ آصف زرداری کی بطور صدر اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی پر مکمل عملدرآمد ہوتا تو آج بلوچستان میں سازشیں دم توڑ چکی ہوتیں۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ سازشی ٹولے نے اور دہشت گردوں نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر کئی حملے کئے، مستونگ، تربت، بولان اور خضدار میں حملے ہوئے، ان کا خیال تھا جیالے گھبرا جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا، پی پی شہیدوں کی، غیرت مندوں کی جماعت ہے جو کسی دہشت گرد کے سامنے جھک نہیں سکتی۔

‎بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو بلوچستان بھر میں تیروں کی بارش ہوگی، اگر میں پارلیمان میں پہنچ گیا تو عوام کو معلوم ہے کہ میں ان کی آواز بنوں گا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...