Home سیاست پیپلز پارٹی، ن لیگ نے فلسطین پر کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کیا، سراج الحق

پیپلز پارٹی، ن لیگ نے فلسطین پر کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کیا، سراج الحق

Share
Share

چنیوٹ:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے فلسطین پر احتجاج نہیں کیا۔روسی صدر فلسطین ایشو پر رو رہے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں کے دل پتھر کے ہیں۔

چینیوٹ میں جلسے سے خطاب اور لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ 46 دن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے فلسطین پر کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی قیادت کو پتا ہے کہ اگر انہوں نے فلسطین پر احتجاج کیا تو امریکا ناراض ہوجائے گا۔ اہل فلسطین کے خلاف اسرائیل کا امریکا سمیت تمام یہودی طاقتیں ساتھ دے رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن فلسطین ایشو پر رو رہے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں کے دل پتھر کے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین میں مائیں بہنیں بیٹیاں ہمارے انتظار میں ہیں اور ہمارے حکمران میر جعفر اور میر صادق بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچے شہید ہوتے رہے، مسلم حکمرانوں نے عملی اقدامات نہ کیے، پاکستانی حکمرانوں نے بھی بے جان لفظی مذمت پر اکتفا کیا، ہمیں محمد بن قاسم بن کر مظلوموں کا ساتھ دینا ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ اداروں کو مسترد کرنے والوں کو عوام مسترد کردیں، عوام ووٹ کی طاقت سے فرسودہ نظام سےجان چھڑاسکتے ہیں، عوام ہی وڈیرہ شاہی کو ختم کرسکتی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...