Home سیاست پیپلز پارٹی ایک بار پھر سے نئے عزم کے ساتھ انتخابات کیلئے اترے گی،یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی ایک بار پھر سے نئے عزم کے ساتھ انتخابات کیلئے اترے گی،یوسف رضا گیلانی

Share
Share

پاکپتن: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر سے نئے عزم کے ساتھ انتخابات کیلئے اترے گی،پی پی پی میں الیکٹیبلز توقع سے کم آئے ہیں لیکن اچھے کی امید ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل ایک جوڈیشل مرڈر تھا، سپریم کورٹ جلد ریفرنس پر فیصلہ سنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کسان سب سے زیادہ خوشحال ہوا، سب سے زیادہ نوکریاں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دی گئیں، پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر بھی الیکشن میں اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر سے نئے عزم کے ساتھ انتخابات کیلئے اترے گی، امید ہے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن غیر جانبدار رہے گا، سپریم کورٹ کے ہوتے الیکشن ضرور ہوگا، چیف جسٹس کے واضح احکامات موجود ہیں۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آئے تو پاکپتن کیلئے یونیورسٹی کا قیام یقینی بنائیں گے، مولانا فضل الرحمان سے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رابطے میں ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...