Home سیاست پیپلز پارٹی کا کے پی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا کے پی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہناہیکہ خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے اجلاس نہیں بلایا جا رہا، وزیر اعلیٰ کے پی باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں، اندر وزیراعظم کی منتیں کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے اجلاس نہیں بلایا جا رہا، وزیر اعلیٰ کے پی باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں، اندر وزیراعظم کی منتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اچھے بچے کی طرح وزیراعظم کے سامنے پیش ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے اور فیڈریشن میں اچھے تعلقات ہوں۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا، سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کامیاب ہوگا، ابھی ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں مگر سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل پورا ہو جائے گا، ابھی بجٹ آنا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے مگر کوشش ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں۔

ملک میں بڑھتی دہشتگردی پرگفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت نے بار بار افغانستان کو پیغام دیا کہ آپ کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور اب ہم اسے اور نہیں برداشت کرسکتے، ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر اس کا مطلب نہیں کہ آپ اپنی سرزمین ہمارے دشمنوں کے حوالے کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، اب یہ چیزیں برداشت نہیں کرنی چاہیے، ہم روزانہ نعشیں نہیں اٹھا سکتے،اب بات بیانات سے آگے نکل گئی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...