Home سیاست پیپلز پارٹی کی چیف جسٹس ، ہائی کورٹس کے ججز، آرمی چیف ودیگر سربراہان کے پروٹوکول میں کمی کی تجویز

پیپلز پارٹی کی چیف جسٹس ، ہائی کورٹس کے ججز، آرمی چیف ودیگر سربراہان کے پروٹوکول میں کمی کی تجویز

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے ججز، چیف آف آرمی اسٹاف اور دفاعی اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول میں کمی کی تجویز دے دی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم پاکستان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز ، وفاقی اور صوبائی وزرا کو دی جانے والی بجلی اور پیٹرول کی مقدار میں 50 فیصد کٹوتی کی بھی تجویز دی۔

اپنے ایک جاری بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ ملک کی بڑی آبادی کو ریلیف دینے کے لیے اشرافیہ اضافی بوجھ برداشت کرکے قربانی کی مثال قائم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی ریلیف پر یقین رکھتی ہے، بجلی کے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے متوسط اور غریب طبقے کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ایئر کنڈیشن کا استعمال کم سے کم کیا جائے، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز ، وفاقی اور صوبائی وزرا بجلی اور پیٹرول استعمال کرنے میں 50 فی صد کمی کریں، صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی و صوبائی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز غیر ضروری پروٹوکول ختم کریں۔

نیئر بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، ہائی کورٹ کے ججز، چیف آف آرمی اسٹاف اور دفاعی اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول کے لیے زیر استعمال گاڑیوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی، عدالتی اور ریاستی ذمہ داران پر اخراجات میں 50 فی صد کمی پر عمل سے خزانے پر بوجھ کم کیا جائے، اخراجات کٹوتی سے بچنے والی رقم کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی مد میں استعمال کیا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...