Home نیوز پاکستان ایشیا کپ سکیورٹی کیلئے فوج، رینجرزکی تعیناتی کی اجازت مل گئی

ایشیا کپ سکیورٹی کیلئے فوج، رینجرزکی تعیناتی کی اجازت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی 27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہو گی جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔

یاد رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں جن میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور 3 میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

نگران پنجاب حکومت نے میچز کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...