پرتھ:پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں پہلی اننگ میں 271 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔
پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا تاہم ایک رن کے اضافے کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 70.5 اوورز میں 181 رنز پر گری جب بابر اعظم 21 رنز پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 192 رنز پر گری، امام الحق 62 رنز پر اسٹمپ آوٴٹ ہوئے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 195 رنز پر گری، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچل اسٹارک نے بولڈ کیا۔
پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے پہلے سیشن تک پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹ پر 203 رنز بنائے تھے۔
دوسرے سیشن میں پاکستان کی ساتویں وکٹ 230 رنز پر گری، سعود شکیل 28 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 241 رنز پر گری، فہیم اشرف 9 رنز پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 258 رنز پر گری، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آوٴٹ کیا۔
قومی ٹیم کی آخری وکٹ 271 رنز پر گری، شاہین آفریدی 4 رنز بنا کر کیچ آوٴٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں 101.5 اوورز بیٹنگ کی۔
اس سے قبل گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آوٴٹ تھے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آوٴٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔
دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے ۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا اختتام آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 346 رنز کے ساتھ کیا تھا۔جبکہ پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹ پر 132 رنز بنائے تھے۔