Home سیاست پرویز الہٰی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پرویز الہٰی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

پرویز الہٰی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا، ان کی جانب سے وکلاء سردار عبدالرازق اور علی بخاری بھی پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر پولیس نے پرویز الہٰی کے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

وکیل عبدالرازق نے اپنے دلائل میں کہا کہ 2 دن پہلے اس کیس میں پرویزالہٰی کا نام سامنے آیا، ان کے خلاف جاری ایم پی او ہائی کورٹ نے معطل کردیا تھا۔

پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ یہ مقدمہ مارچ میں درج ہوا تب پرویز الہٰی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھے جبکہ انہوں نے اپریل میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور جون سے میرے موکل کیسز بھگت رہے ہیں۔

وکیل سردارعبد الرازق نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکا، عدالت کا حکم ہر اینگل کو کور کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی اومیں گرفتاری سے لاہور ہائی کورٹ نے روک دیا تھا، عدالت نے پولیس کو حکم دیا پرویز الہٰی کو گھر تک پہنچائیں اور جب پولیس گھر لیکر جا رہی تھی تو اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز قسم کا کیس ہے جس بنیاد پر گرفتار کیا گیا اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں، 6 ماہ بعد سابق وزیر اعلیٰ کو کیسے نامعلوم مقدمے میں ڈال سکتے ہیں، البتہ کیس میں نامزد کی ضمانتیں کنفرم ہوچکی ہیں۔

پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق کے دلائل ختم ہونے کے بعد بابر اعوان نے دلائل دیئے۔

وکیل بابر اعوان نے مختلف قانونی حوالے دینا شروع کرتے ہوئے کیس کی ایف آئی آر پڑھی اور کہا کہ پرویز الہٰی کے خلاف کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں، پراسیکیوشن نے اب تک کیا ثبوت دیا۔

وکیل بابر اعوان نے پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔

بعد ازاں عدالت نے پرویز الہٰی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، بابر اعوان کی استدعا پر عدالت نے بہتری سہولیات کی فراہمی کے لئے پولیس کو پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں رکھنے کی ہدایت کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 11 ستمبر کے لئے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر پولیس کو نوٹس جاری کردئیے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...