Home تازہ ترین پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر اظہار برہمی

پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر اظہار برہمی

Share
Share

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکیل عالم خان ادینزئی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل جاوید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دی ان کو جہاز سے آف لوڈ کیا گیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے کل کیس سنا، آپ لوگوں نے کہا کہ ان کو جانے کی اجازت دی جائے گی، جب آپ لوگوں کی اتنی سکت نہیں ہے تو پھر عدالت میں کمٹمنٹ کیوں کرتے ہوں، اگر یہ بدمعاشی کرتے ہیں تو پھر آپ ان اداروں کا عدالت میں دفاع کیوں کرتے ہیں، اگر وہ آپ کی بات نہیں مانتے تو پھر آپ ان کا دفاع نہ کریں، جب آپ کی بات نہیں سنتے تو پھر ہم اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو کیوں سنیں۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ ہماری دلچسپی صرف آئین و قانون پر عمل درآمد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کی بالادستی ہو، آپ طاقتور بنیں، ہمیں بھی اطمینان رہے کہ اے جی آفس ہمارے سامنے موجود ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے نئی درخواست دائر کی ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی ہم نے توہین عدالت درخواست دائر کی ہے، اس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ وہ درخواست آجائے تو پھر اس کو سنتے ہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ عمرہ کیلئے جانا چاہتے ہیں، عدالت نے وزارت داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے نہیں دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

ہم مولانا صاحب کے تمام تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں، جنید اکبر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے عہدے سے مستعفی

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے عہدے سے...

عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ اجلاس سے واک آوٴٹ

اسلام آباد: عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان...

سینیٹر دنیش کمارکی رمضان المبارک میں مہنگائی پر مسلمانوں کو غیرت دلانے کی کوشش

اسلام آباد:سینٹ اجلاس کے دوران ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹر...