Home sticky post 3 پشاور ہائیکورٹ کاعلی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کاعلی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

Share
Share

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، علی امین گنڈاپور کے وکلاء اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت سے مذاکراتی میٹنگ کیلئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام ا?باد گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہو سکتے، اس لئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی 3 ہفتوں تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے درخواست گزار کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 پاکستانی خواتین جاں بحق

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...