Home سیاست پشاور ہائی کورٹ کا علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ کا علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم

Share
Share

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ جو پریس کانفرنس کرتا ہے اْن کو چھوڑ دیا جاتا ہے، جو پریس کانفرنس نہیں کرتا، ان کو دوبارہ گرفتار کرتے ہیں

سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ انتظامیہ کے پاس اختیار ہے کہ جو شخص امن و امان خراب کرتا ہے، اسے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کریں۔
جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ جو پریس کانفرنس کرتا ہے اْن کو چھوڑ دیا جاتا ہے، جو پریس کانفرنس نہیں کرتا، ان کو دوبارہ گرفتار کرتے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس پر کس طرح اتنے سیریس الزامات ختم ہوجاتے ہیں۔
بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے علی محمد خان سمیت دیگر کارکنوں کورہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...