Home sticky post پیٹر لالور بہتر رویے کے مستحق ہیں،عثمان خواجہ نے غزہ سے متعلق ٹوئٹ پر برطرف صحافی کی حمایت میں آواز بلند کردی

پیٹر لالور بہتر رویے کے مستحق ہیں،عثمان خواجہ نے غزہ سے متعلق ٹوئٹ پر برطرف صحافی کی حمایت میں آواز بلند کردی

Share
Share

کینبرا:آسٹریلیا کے پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ نے ایک ریڈیو اسٹیشن کی جانب سے کرکٹ صحافی پیٹر لالور کو سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان دینے پر کوریج سے ہٹانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیائی ریڈیو اسٹیشن ایس ای ین نے منگل کو تصدیق کی کہ اس نے آسٹریلوی اخبار کے سابق چیف کرکٹ لکھاری سے سوشل میڈیا پر دیے گئے کچھ بیانات کے بارے میں بات چیت کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

ایکس پر جاری صحافی کی پوسٹس میں غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بارے میں تازہ ترین خبریں اور اسرائیلی حکومت پر نسل کشی کے الزامات ری شیئر کیے گئے۔

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ اس سے قبل بھی فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں لکھا کہ پیٹر لالور بہتر رویے کے مستحق ہیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے لیے کھڑا ہونا یہود مخالف ہونا نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی تعلق آسٹریلیا میں بسنے والے میرے یہودی بھائیوں اور بہنوں سے ہے، بلکہ اس کا تعلق صرف اسرائیلی حکومت اور ان کے مذموم اقدامات سے ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ یہود دشمنی اور اسلامو فوبیا دونوں حقیقی ہیں، دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ہی اہم خدشات ہیں۔

ریڈیو کے لی بطور فری لانسر خدمات انجام دینے والے پیٹر لالور نے کہا کہ انھیں انتظامیہ نے بتایا کہ ان پر یہود دشمنی کے الزامات ہیں، میں نے ان الزامات پر اعتراض کیا۔

مجھے بتایا گیا کہ میری ریٹویٹ متوازن نہیں تھی اور ایک فریق کے لیے غیر حساس تھی اور بہت سے لوگوں نے شکایت کی تھی۔

Share
Related Articles

سام سنگ کی ایس 25 سیریز نے پری آرڈر بکنگ میں نیا ریکارڈ بنا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ نے جنوری کے آخری دنوں میں گلیکسی ایس...

ایلون مسک کی اسٹار لنک سروس پاکستان میں کب تک دستیاب ہو گی؟

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اسٹار لنک...

امریکی خاتون کن طبی مسائل کا شکار ہے،میڈیکل رپورٹس میں بیماری کی تصدیق

کراچی:جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں داخل امریکی خاتون کے نفسیاتی...

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سی سی پی کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن...