Home سیاست اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

Share
Share

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کیخلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ آرٹیکل 90 اور 91 کے تحت وفاقی حکومت وزیر اعظم اور کابینہ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں۔ ڈپٹی وزیر اعظم نہ سینیٹ اور نہ پارلیمنٹ کو جواب دہ ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس سے قبل پرویز الہی بھی نائب وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ یہ درخواست اس سے مختلف ہے؟ درخواستگزار وکیل نے موقف دیا کہ پرویز الہی کا 2013 کا نوٹیفکیشن اس سے مختلف تھا۔ اس نوٹیفکیشن میں یہ لکھا گیا تھا کہ نائب وزیر اعظم وزیر اعظم کے اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیا بنیادی حق متاثر ہورہا ہے۔ پرویز الہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور ہائی کورٹس کے فیصلے کی نقول پیش کی جائیں۔ درخواست میں اسحاق ڈار کو فریق کیوں نہیں بنایا گیا۔

وکیل نے موقف دیا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے تو فریق بنادیں گے۔ عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...