Home سیاست بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست 15 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

رجسٹرار آفس سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ نیب کے ابتدائی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے یکجا کر دی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کی تھی۔ جسٹس ارباب طاہر کے چھٹیوں پر ہونے کے باعث جسٹس بابر ستار بنچ کا حصہ ہوں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...