Home سیاست سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

سابق صدر کی نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی اور سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر موٴثر ہونے پر خارج کر دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار پرویز مشرف وفات پا چکے ہیں، 2013 کے عام انتخابات میں پرویز مشرف کی نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ 2013 کی اسمبلی کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف نے 2013 کے عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردئیے تھے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...