Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وکلا ، قانونی ٹیم اور فیملی سے ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جہاں اے کلاس سہولیات دستیاب ہیں اور فیملی، وکلا اور ڈاکٹر سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 روز قبل توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...