Home سیاست فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائلز کے خلاف درخواستوں پرآج سماعت ہوگی

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائلز کے خلاف درخواستوں پرآج سماعت ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائلز کے خلاف درخواستوں پر آج سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، درخواستوں کی سماعت آج دوپہر پونے 12 بجے ہوگی۔

لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اعتزاز احسن اور کرامت علی نے بھی سویلین کے ملٹری ٹرائل کو چیلنج کیا تھا

Share
Related Articles

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز...