https://www.facebook.com/UsmanGhaniPhotography
Home sticky post 3 سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن بھی آٹھ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہیں۔

کیس کی سماعت 27 جنوری کی صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ دفتر کی طرف سے بذریعہ ایس ایم ایس وکلاء کو آگاہ کردیا گیا۔

سپریم کورٹ/آئینی بینچ اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے معاملے میں کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف شوکاز نوٹس کے معاملے میں سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر کاز لسٹ جاری کردی گئی۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ اس معاملے کی سماعت کرے گا۔

آج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔

Share
Related Articles

میانمار کے زلزلے میں مسجد کا ایک حصہ منہدم ،3 نمازی شہید،متعدد زخمی

میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر...

میرے دوستوں کو رمضان مبارک! صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیے کا...

ذاتی خواہشات آگے لانے کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی جو سوچ ہے وہ بے وفائی ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی، معاشی مسائل اور ملک کے...

رمضان المبارک ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے، امام کعبہ

امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے...