Home سیاست پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف اکبر ایس بابر سمیت 11 درخواست گزاروں کی اپیلیں موصول ہوئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں کو سماعت کےلئے مقرر کردیا، ان درخواستوں پر ابتدائی سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے تین دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

علاوہ ازیں یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئے۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...