Home نیوز پاکستان پٹرول کی قیمت برقرار ،روس سے خام تیل درآمدکرنے کے باوجود ڈیزل مہنگا کردیا

پٹرول کی قیمت برقرار ،روس سے خام تیل درآمدکرنے کے باوجود ڈیزل مہنگا کردیا

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کے باوجود ڈیزل مہنگا کردیا، پٹرول کی قیمت برقرار ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...