Home sticky post 4 نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے نئے سال پر عوام کو نیا تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا، یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
حکام نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کے باعث اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا منصوبہ تیار کر لیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.59 روپے فی لٹر تک کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
مٹی کا تیل 8.92 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
اگر اس (تجویز) کی منظوری دے دی گئی تو پٹرول کی قیمت موجودہ 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریباً 252.85 روپے فی لٹر ہو جائے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گر کر 257.06 روپے فی لٹر تک آ جائے گی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت موجودہ 180.54 روپے کے مقابلے میں 171.62 روپے پر آنے کی توقع ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...