Home Uncategorized شاہ رخ خان کی ہیروں کا ہار پہنے تصویروائر ل

شاہ رخ خان کی ہیروں کا ہار پہنے تصویروائر ل

Share
Share

جام نگر: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ہیروں کا ہار پہنے تصویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ہونے والی تقریب میں ہیروں کا ہار پہن کر شرکت کی۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیوی گوری خان اور بیٹا آریان خان بھی موجود تھے۔
ویسٹ انڈینز کے کرکٹر ڈیون براوو نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں کنگ خان ہیروں کا ہار پہنے نظر آرہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان کے علاوہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے اسٹارز اور دنیا بھر کی مختلف شعبوں کی مشہور شخصیات نے شرکت کی جن میں ایلون مسک اور مارک زکربرگ بھی شامل تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...