Home سیاست وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

Share
Share

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے رہنماوٴں کے ہمراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاوٴس چیمبر میں سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔

سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی اسد قیصر ، علی محمد خان،عامر ڈوگر ، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات جمع کرائے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر آفس پہنچے۔

قومی اسمبلی کل نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔ قائد ایوان کے لئے سادہ اکثریت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 336 کے ایوان میں 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم قرار دے دیا جائے گا۔

شہباز شریف کو 200 سے زائد ووٹ اور عمر ایوب خان کو 90 سے زائد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...