Home سیاست شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع ، مزید 3 دن کے لیے ایف آئی اے کے حوالے

شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع ، مزید 3 دن کے لیے ایف آئی اے کے حوالے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے عدالت نے مزید 3 دن کے لیے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، جس میں انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کردیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین اور اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور بھی عدالت میں موجود تھے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی اور انہیں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...