Home نیوز پاکستان پی آئی اے انتظامیہ کا 16 موبائل فونز اسمگل کرنے والے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ کو شوکاز نوٹس

پی آئی اے انتظامیہ کا 16 موبائل فونز اسمگل کرنے والے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ کو شوکاز نوٹس

Share
Share

کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے )کا فضائی میزبان موبائل فونز کی اسملنگ میں ملوث کراچی بیس(قومی ائیرلائن ڈویژن) سے تعلق رکھنے والاسینئرفلائٹ اسٹیورڈ فیصل مجید پہنور کینیڈا سے وطن واپسی کی پرواز پی کے 782کے ذریعے پاکستان پہنچا جہاں اس سے 16 موبائل فون برآمد ہوئے اور اس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کو شوکاز نوٹس جار کیا۔

ائیرپورٹ پرمتعین کسٹم حکام نے شک کی بنا پر مذکورہ کیبن کریو کی تلاشی لی جس کے دوران اس کے جسم سے مہارت کےساتھ چپکے 16 موبائل فون برآمد کیے گئے۔

جنرل مینیجر پی آئی اے فلائٹ سروسز کی جانب سےجاری شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق پرواز کے ذریعے ایئرپورٹ آمد پر مسافروں کے کسٹم چیکنگ کے دوران آپ کے پاس جسم سے چپکے 16 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، ایمپلائز ڈسپلنری پالیسی کے تحت یہ رویہ بدانتظامی کا سبب ہے جس کے باعث آپ کو فوری طور پر ڈیوٹی سے معطل کیاجاتا ہے۔

کمپنی کی طرف سے دی گئی کسی بھی سہولت کا غلط استعمال اور اسملنگ میں ملوث ہونے کے شبے اور دوسروں کے ساتھ اس کام میں وابستہ ہونے کے معقول شبے کی بنیاد پر جاری شوکاز نوٹس موصول ہونے کے تین روز کے دوران تحریری طور پر نوٹس کا جواب دینے کے پابند ہوں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...