Home نیوز پاکستان پی آئی اے معاملات طے مگرشیڈول بحال نہ ہوسکا، آج بھی 53 پروازیں منسوخ

پی آئی اے معاملات طے مگرشیڈول بحال نہ ہوسکا، آج بھی 53 پروازیں منسوخ

Share
Share

کراچی : ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں پی ایس او سے معاملات طے پانے کے باوجود پی آئی اے کا شیڈول بحال نہیں ہوسکا اور آج بھی 53 پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔

پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، گوادر پی کے 503، 504، سکھر پی کے 536، 537 جبکہ لاہور پی کے 306، 307، دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213، 214، مسقط پی کے 126 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی کی 4 پروازیں پی کے 233، 211، 212، 234، کوئٹہ پی کے 325، 326، شارجہ پی کے 181، سکھر پی کے 631، 632، جدہ پی کے 842، مسقط پی کے 292، ابوظہبی پی کے 262 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

لاہور سے ابوظہبی پی کے 263، مسقط پی کے 229، کوئٹہ پی کے 322، 323، مدینہ پی کے 747، باکو پی کے 160 اور دبئی پی کے 204 منسوخ کی جا چکی ہیں۔

ملتان سے مسقط پی کے 171، ریاض پی کے 765، 766، شارجہ پی کے 293، 294 جبکہ مدینہ سے ملتان پی کے 716 منسوخ کی گئی ہیں۔

سیالکوٹ سے دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281، 282، کویت سٹی پی کے 239 اور ابوظہبی پی کے 178 منسوخ ہیں۔

پشاور سے دبئی پی کے 283، ابوظہبی پی کے 217، مسقط پی کے 259، 260 اور دوحہ پی کے 286 بھی منسوخ ہیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی پی کے 223 اور 224بھی منسوخ ہیں۔

خیال رہے رہے کہ پی آئی اے کی آج ملکی و غیر ملکی 53 پروازوں کی منسوخی کے بعد 13 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...