Home نیوز پاکستان پی آئی اے نے اپنی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

پی آئی اے نے اپنی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دیے جارہے ہیں۔ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی، ایرانی کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتی ہے، ناردرن کوریڈور کینیڈا اور ترکی جانےوالی پروازیں استعمال کرتی ہیں۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق سدرن کوریڈور یو اے ای، بحرین، دوحہ اور سعودی عرب کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ادھر پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق ایران، افغانستان اور اطراف سے آنے والی تمام پروازوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اے ٹی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے قریب ہونے والی ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...