Home sticky post 4 پی آئی اے کی کراچی سے گوادر کے لیے مزید دو نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی،جنید انوار چوہدری

پی آئی اے کی کراچی سے گوادر کے لیے مزید دو نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی،جنید انوار چوہدری

Share
Share

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پی آئی اے کراچی سے گوادر کے لیے مزید دو نئی پروازوں کا آغاز اگست کے پہلے ہفتے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فضائی رابطوں میں توسیع ناگزیر ہے۔
محمد جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ اس وقت کراچی سے گوادر صرف ایک پرواز چل رہی تھی، جس میں اضافہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ اقدامات وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر فری زونز کی فعالی کے لیے بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ وزیر بحری امور نے کہا کہ تاجر برادری، پورٹ عملے اور لاجسٹکس سیکٹر کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے فضائی رابطے ناگزیر ہیں اور پروازوں کی تعداد میں اضافہ گوادر میں معاشی ترقی کا نیا باب کھولے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...