Home sticky post 3 پیکا ایکٹ ، عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا

پیکا ایکٹ ، عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا

Share
Share

اسلام آباد:پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔
پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔
جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار وکیل عادل عزیز قاضی پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی اور درخواستیں بھی ہیں، اس پر بھی وہی آرڈر کردیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ پی ایف یو جے،اسلام آبادہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور دیگر درخواستیں بھی اسی سلسلے میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے تینوں درخواستیں17 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کررکھی ہیں۔

Share
Related Articles

نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کووائٹ واش کردیا

ماوٴنٹ مونگانوئی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو...

قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کا اعلان کردیا، پہلی پرواز کب روانہ ہوگی؟

لاہو ر:قومی فضائی کمپنی(پی آئی اے) کی جانب سے قبل از حج...

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر روس کا میزائل حملہ ،6 بچوں سمیت 19افراد ہلاک

کیف: یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر روس کے میزائل حملے میں...