Home تازہ ترین پیکا ایکٹ ،صدر زرداری نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک بل پر دستخط روک دیے

پیکا ایکٹ ،صدر زرداری نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک بل پر دستخط روک دیے

Share
Share

اسلام آباد:پارلیمانی رپورٹر نے پیکا ایکٹ کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت تک اپنی آواز پہنچادی، صدر نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک بل پر دستخط روک دیے۔
متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف احتجاج رنگ لانے لگا، پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن نے جے یو ا?ئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی رپورٹرز کے تحفظات صدر مملکت تک پہنچا دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمن کی درخواست پر بل کچھ وقت کے لیے روک لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آر اے کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی درخواست مان لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے صدر پارلیمانی رپورٹرز کو صدر مملکت سے رابطے کے بارے میں آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ پر دستخط سے قبل وزیر داخلہ اور صحافتی تنظیموں کی ملاقات پر غور جاری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی اور پارلیمانی رپورٹرز کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔
یاد رہے کہ پی آر اے وفد نے کل جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیکا ایکٹ پر صدر مملکت سے بات کی درخواست کی تھی۔

Share
Related Articles

قومی اسمبلی اجلاس ،آرمی چیف کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم...

پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

اسلام آ باد:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر...

تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے...

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے میچ آفیشلز کے...