Home نیوز پاکستان جعلی بینک اکاوٴنٹس سے منسلک پنک ریزیڈنسی ریفرنس کراچی منتقل کردی

جعلی بینک اکاوٴنٹس سے منسلک پنک ریزیڈنسی ریفرنس کراچی منتقل کردی

Share
Share

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی بینک اکاوٴنٹس سے منسلک پنک ریزیڈنسی ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت کراچی میں منتقل کردیا۔ پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں خواجہ عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان نامزد تھے۔

احتساب عدالت اسلام آبادکے جج محمد بشیر نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس میں نامزد 6 ملزمان پبلک آفس ہولڈرزتھے، جن کیخلاف مالی فوائد حاصل کرنے کے الزامات نہیں لگائے گئے، نیب قانون کے تحت ریفرنس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ریفرنس میں نامزد پرائیویٹ ملزمان کیخلاف الگ سے عدالتی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی، قانون کے مطابق احتساب عدالت کیس کو متعلقہ فورم کو منتقل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

احتساب عدالت نے قرار دیا کہ ریفرنس مزید کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن عدالت سندھ کراچی ملیر کو منتقل کیا جاتا ہے، تفتیشی افسر ریفرنس کا تمام مواد مزید کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن عدالت جمع کرائیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...