Home نیوز پاکستان ‎سندھ میں 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان

‎سندھ میں 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان

Share
Share

  کراچی: بدترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کے ستائے ہوئے شہریوں کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے اچھی خبر سامنے آگئی۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار ہوگیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے عوام کو 100 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے نئے مسالی سال کے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لئے رقم مختص کردی ہے۔ سندھ بجٹ میں سولر انرجی کیلئے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مختص کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی اسکیم بھی لارہے ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کو 2 لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے، سولر پینلز کی قیمت کا 80 فیصد حکومت جبکہ صرف 20 فیصد عوام سے لیا جائے گا۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ  سندھ میں 5 لاکھ ایسے گھر ہیں جہاں سرے سے بجلی کی سہولت موجود ہی نہیں ہے، کراچی سمیت سندھ میں سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن لگائے جائیں گے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...