Home تازہ ترین جرمنی میں طیارہ گھر کے ٹیرس سے ٹکرا کر تباہ

جرمنی میں طیارہ گھر کے ٹیرس سے ٹکرا کر تباہ

Share
Share

برلن:جرمنی کے مغربی شہر کورشن بروئخ میں مسافر بردار طیارہ رہائشی عمارت کے ٹیرس سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک انجن والا پرائیویٹ چھوٹا جہاز تھا جس کی منزل اور مسافروں کی تعداد کے بارے تفصیلات کا انتظار ہے۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ نچلی پرواز کرتے ہوئے ہچکولے کھاتے ہوئے رہائشی علاقے کی جانب گر رہا تھا۔

تاہم طیارہ زمین پر گرنے سے قبل ایک گھر کے ٹیرس سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جس میں طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران دو افراد کو مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس میں ایک پائلٹ ہے لیکن دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ترجمان ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کے بارے میں تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ وہ جہاز میں سوار تھا یا کوئی رہائشی تھا۔

امدادی کاموں کے دوران آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا تھا۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

طیارے کی ملکیت سے متعلق بھی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

طیارے کے گھر سے ٹکرانے پر رہائشی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...