Home نیوز پاکستان بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کے لیے پلان تیار ،نکات سامنے آگئے

بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کے لیے پلان تیار ،نکات سامنے آگئے

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے بجلی کے صارفین کو فوری ریلیف دینے کے لیے پلان تیار کر لیا، پلان کل کابینہ میں پیش کیا جائے گا، جس کے چیدہ چیدہ نکات سامنے آگئے ہیں۔

پلان کے مطابق 300 یونٹ تک صارفین کو سلیب بینیفٹ دیئے جانے کا امکان ہے، سلیب بینیفٹ گزشتہ 6 ماہ کی ریڈنگ پر دیا جائے گا، گزشتہ 6 ماہ میں استعمال کئے گئے یونٹ موجودہ یونٹ سے کم ہوئے تو ریلیف ملے گا۔

بجلی کے بھاری بلوں کو تین اقساط میں وصول کرنے کی تجویز بھی پلان کا حصہ ہے، بلوں کا کچھ حصہ موسم سرما میں بقایا جات کی صورت میں لیا جائے گا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیکسز میں کمی کرنے کا بھی امکان ہے، بلوں پر لاگو بجٹری ٹیکس قائم رہیں گے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے لئے وزارت خزانہ اور نیپرا سے رائے لی جائے گی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...