Home سیاست پنجاب یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

پنجاب یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

Share
Share

لاہور: پنجاب کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت میدان میں کود پڑی ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پنجاب حکومت نے وائس چانلسرز کی تعیناتی کی منظوری کے لیے مراسلہ گورنر پنجاب کو ارسال کیا تو انہوں نے دو روز قبل اسے مسترد کردیا تھا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے سمری مسترد کرنے کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان سرد جنگ اور بیان بازی کا آغاز ہوا جس پر دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کےمطابق گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بیان بازی سے روکنے اور رہنماؤں کو روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ مریم نواز اور گورنر سردارسلیم حیدر کی تعیناتی کے حوالے سے چند روز میں میٹنگ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کی ملاقات تک ن لیگ اور پی پی قائدین کو کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب نےوائس چانسلرز کیلئے بھجوائے گئے ناموں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے سمری کو مسترد کردیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...