Home سیاست ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں،صدرآصف زرداری

ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں،صدرآصف زرداری

Share
Share

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے جبکہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے رہنماوٴں نے صدر مملکت سے پارٹی کارکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کی۔

رہنماوٴں نے صدر مملکت سے شکوہ کیا کہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی، ہمیں ہمارا پورا حق نہیں دیا جا رہا۔ ٹکٹ ہولڈرز نے شکایت کی کہ انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے، ہم بھی ووٹ حاصل کرتے ہیں ووٹرز کو مطمئن کرنا پڑتا ہے۔

آصف علی زرداری نے رہنماوٴں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اب خود میدان میں آگیا ہوں، اسلام آباد ہو یا لاہور سب سے کام کرواوٴں گا، کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے مقابلے کی نہیں ہے، میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے یہ میں ثواب سمجھتا ہوں۔

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لیکر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے، ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی۔ ہم حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اور گرانا بھی، ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکن تیار ہو جائیں ابھی بہت کام کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے۔ اس کے علاوہ ا?صف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی بلکہ اب باہر نکلنے کا وقت ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...